70

قازقستان، مہنگے تیل کیخلاف عوام کا بھرپور احتجاج، نذر بایوف برطرف

Spread the love

الماتے (نیوز ڈیسک) قازقستان میں پیٹرول مہنگا کرنے کیخلاف شروع عوامی احتجاج ملک کے بانی اور سابق صدر نذر بایوف کا 33سالہ اقتدار بہا لے گیا ، قازق صدر اور نذر بایوف کے جانشین قاسم جومارت توقایف نے نذر بایوف کو ملکی سلامتی کونسل کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کرکے عہدہ خود

سنبھال لیا ، انہوں نے قازقستان کے وزیراعظم اسکار مامن اور کابینہ کا استعفیٰ بھی منظور کرتے ہوئے کابینہ توڑ دی ،ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے جاری، سرکاری عمارتوں پر حملے، الماتے میں صدر کی رہائشگاہ اور میئر کا دفتر جلادیا گیا ، انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سہولت معطل کردی گئی، فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں، سیکڑوں مظاہرین گرفتار، قازق صدر نے ملک میں پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق قازقستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد قازق صدر جومارت نے ملکی سکیورٹی کونسل کی سربراہی سنبھالتے ہوئے مظاہرین کیخلاف سختی سے نمٹنے کا اعلا ن بھی کردیا ہے، انہوں نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے دارالحکومت نورسلطان ، الماتے اور منگیستو صوبے میں کرفیو لگانے کا بھی اعلان کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور سرکاری عمارتوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں