اسلام آباد (بدلو نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رولز کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہم تو بنیادی طور پر ایک سوال ہی دیکھ سکتے ہیں کہ کیا سوشل میڈیا رولز کسی بھی طورپر آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم تو نہیں ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کچھ عالمی این جی اوز سمجھتی ہیں کہ یہ بینچ آزادی اظہار رائے کیخلاف ہے ، شفافیت کے پیش نظر اس کیس کو کسی دوسرے بینچ کو بھجوا دیتے ہیں ۔ فریقین کے وکلاء نے بینچ کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ روز اول سے کیس کی سماعت آپ کر رہے ہیں ، اب بھی آپ ہی سنیں ، ہمیں آپ پر مکمل اعتماد ہے ۔عدالت نے معاونین کو سوشل میڈیا رولز سے متعلق بریفنگ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت تین فروری تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے سوشل میڈیا رولز کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم بھی دیا۔
61