54

ساتویں مردم شماری کے انعقاد کی منظوری، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے ساتویں مردم شماری کے انعقاد کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ، اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاوس میں ہو گا۔ جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے، اجلاس میں ساتویں مردم شماری کے انعقاد کی منظوری دی جائے گی۔ مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ رپورٹ ، گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل اور مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات اور کے4منصوبے کے لیے 12سو کیوسک اضافی پانی مختص کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی سی آئی کے گزشتہ اجلاس میں فورم نے قابل تجدید توانائی پالیسی 2019 کی منظوری دی تھی۔ اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں