اسلام آباد (بدلو نیوز ) سپریم کورٹ نے تربیلا ڈیم کے متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق سپریم کورٹ نے متاثرین کے کلیمز کے خلاف واپڈا کی اپیل واپس لینے پر خارج کی ، عدالت نے متاثرین کو معاوضہ اور متبادل اراجٰ کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ بر قرار رکھا ۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ پالیسی کے مطابق تربیلا ڈیم متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی ۔ وکیل واپڈا نے عدالت سے کہا کہ متاثرین کو دینے کیلئے پانچ ہزار ایکڑ اراضی درکار ہے ۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ واپڈا راستہ نکالے اور متاثرین کی تلافی کرے،بھاشا ڈیم متاثرین کیساتھ بھی واپڈا نے معاملات طے کیے۔
51