اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں رقم عطیہ کرنے پر سیالکوٹ کی تاجر برادری اور راجکو انڈسٹریز کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سیالکوٹ کی تاجربرادری اور راجکوانڈسٹریز کی تعریف کرنا چاہتاہوں، سیالکوٹ کے تاجروں نے پریانتھاکماراکی بیوہ کےاکاؤنٹ میں1لاکھ ڈالرمنتقل کئے، اسی طرح راجکوانڈسٹریز نے ماہانہ2000 ڈالر تنخواہ منتقل کی ہے، ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے کا سلسلہ 10 برس تک جاری رہے گا۔
ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کو منتقل کردی گئی، فنڈ اور تنخواہ راجکو انڈسٹریز نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی ، 10سال تک تنخواہ بیوہ کےاکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہےگی، فنڈ اور 10سال تک تنخواہ کا وعدہ کمپنی نے کیا اور اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔
60