75

جاز ، ٹیلی نار ، زونگ ، یو فون ، اور وارد ،کے کروڑوں پاکستانی صارفین کا ذاتی ڈیٹا ہیک ، فروخت کیلئے پیش

Spread the love

اسلام آباد( بدلو نیوز ) پاکستان کی تمام سیلولر کمپنیوں کے کروڑوں صارفین کی ذاتی معلومات ہیک کرکے فروخت کے لیے پیش کر دی گئیں۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں کے کروڑوں صارفین کی معلومات ایک ہیکر کی طرف سے چوری کی گئی ہیں اور اب انٹرنیٹ پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ ہیکر متوقع خریداروں سے ٹیلی گرام کے ایک اکاﺅنٹ کے ذریعے رابطہ کر رہا ہے اور جہاں وہ ان کے ساتھ قیمت پر مذاکرات کرتا ہے اور معلومات انہیں فروخت کر دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیکر کروڑوں پاکستانیوں کی ان حساس معلومات کے عوض مبینہ طور پردوہزار ڈالر کے مساوی ڈیجیٹل کرنسی وصول کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل کرنسیوں میں وہ بٹ کوائن، ٹیتھر(Tether)اور ایتھرئیم (Ethereum)میں ادائیگی لے رہا ہے۔ اس ہیکر کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس جاز، ٹیلی نار، یوفون، وارد اور زونگ کے 50کروڑ سے زائد صارفین کی نجی معلومات ہیں۔

ہیکر کے دعوے کے مطابق اس کے پاس جاز ، ٹیلی نار ، یوفون کے وارد کے اور زونگ کے صارفین کی معلومات موجود ہیں۔ اس کا دعویٰ ہے کہ مارچ 2020ءتک جتنے پاکستانی بھی ان ٹیلی کام کمپنیوں کے سبسکرائبر تھے، اس کے پاس ان سب کی معلومات ہیں۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کو نمونے کے طور پر اس ہیکر نے تمام چوری شدہ ڈیٹا کی ایک فائل مہیا کی ہے۔ ویب سائٹ کے متعلق یہ ڈیٹا مائیکروسافٹ کی فائلز میں ہے، جس میں صارفین کا نام، موبائل نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور ایڈریس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں