70

فائیوجی ٹیکنالوجی کے استعمال پر متعدد ائیرلائنز نے امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

Spread the love

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں فائیو جی سروس کے آغاز پر متعدد ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کردیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ائیرپورٹس کے قریب فائیو جی سروس کے آغاز کے بعد متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کی مختلف فضائی کمپنیوں نے امریکا کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردیں جب کہ بعض پروازوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے۔فائیو جی سروس کی ائیرپورٹس کے قریب فراہمی کے خلاف امارات، جاپان اور بھارت کی ائیرلائنز نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد ائیرپورٹس کے قریب ٹاورز پر فائیو جی سروس کی فراہمی عارضی طور پر موخر کردی گئی

تاہم اس کے باوجود فضائی کمپنیوں نے احتجاجا اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔فضائی کمپنیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ فائیو جی سگنلز طیاروں کے نیویگیشن سسٹمز میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، خاص طور پر طویل پرواز کے لیے موزوں بوئنگ 777 طیاروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹرین (ایف اے اے) نے فائیو جی سگنل والے ائیرپورٹس کو متعدد طیاروں کے لیے محفوظ قرار دیا ہے تاہم اس فہرست میں بوئنگ 777 شامل نہیں ہیں۔امریکی فضائی کمپنیوں نے بھی ایک خط میں خبردار کیا تھا کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہذا انھیں ائیر پورٹ سے دور رکھا جائے ۔ اس سے قبل فائیو جی ٹیکنالوجی کے جہازوں کے لیے خطرہ بننے کے حوالے سے کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا کی جانب سے بھی خبردارکیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں