61

فیس بک نے پاکستانیوں کو لوٹ لیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

Spread the love

واشنگٹن ( مانیڑنگ ڈیسک ) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے پاکستانیوں کے کروڑوں روپے لوٹ لیے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے فیس بک کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک نے فری انٹرنیٹ کی آڑ میں پاکستانیوں سے 33 کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق فیس بک کے سافٹ وئیر میں خرابی سے صارفین سے چارجز لیے گئے جب کہ فیس بک کے ملازم نے کمپنی کو مسئلے سے آگاہ بھی کیا۔ فیس بک نے اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی. رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صارفین سے 1.9ملین ڈالرز وصول کیے گئے،فیس بک مسئلے سے واقف تھا، لیکن مہینوں درست نہیں کیا، فری موڈ میں ویڈیوز دیکھنے والوں سے چارجز لیے گئے، صارفین کو بیلنس ختم ہونے تک کٹوتی کا ادراک نہیں ہوتا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں