69

حکومت کا ایک سکینڈل ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا آ جاتا ہے: امتیاز عالم

Spread the love

لاہور (طیبہ بخاری سے)معروف تجزیہ کارامتیاز عالم نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، ہماری ریاست مدینہ کا کیا ہوا،کرپشن سے پاک حکومت کا دعویٰ کہاں گیا؟ یوٹیوب چینل ”بدلو“ کے پروگرام ”انگیخت“ میں گفتگو کرتے ہوئے امتیاز عالم کاکہنا تھا کہ عمران خان کی شرافت اور پاکیزگی کے جو ڈھنڈورے پیٹے جاتے تھے وہ پِٹ گئے جھوٹی خبریں دینے اور سبز باغ دکھانے پر شہزاد اکبر سے استعفیٰ لیا گیا خبریں ہیں کہ مریم نواز ایون فیلڈ کیس سے بری ہو جائیں گی نواز شریف بھی واپس آجائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کوئی ایک ادارہ نہیں

بلکہ اس میں 13ادارے شامل ہیں یہ تمام ادارے مل کر پبلک سیکٹر کا ماحول، کرپشن، چیک اینڈ بیلنس اور پبلک فنڈز کیسے خرچ کئے جا رہے ہیں کا جائزہ لیتے ہیں وزراء اور اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کی کارکردگی سمیت انسانی حقوق کی صورتحال کو بھی دیکھا جاتا ہے جب عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جائیگا تو جمہوریت اور شفافیت بھی مضبوط نہیں ہونگے موجودہ حکومت کا ایک سکینڈل ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا آ جاتا ہے چینی، گندم، کھاد، گیس ان سب سکینڈلز کا کیا ہوا؟پاکستان کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر 8اداروں نے کام کیا کسی ایک ادارے نے بھی ملکی حالات میں 1فیصد بہتری کی نشاندہی نہیں کی فواد چودھری غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ نے مالی معاملات پر توہی سوال اٹھائے ہیں۔میڈیا کی آزادی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے بد ترین ممالک میں پہلے سے ہی شامل ہے،حکومت کی شفافیت،عدلیہ اور انصاف کے حوالے سے بھی پاکستان دنیا میں بُرا شمار ہوتا ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں سمیت دنیا بھر میں ایسی رپورٹس کو بہت اہمیت دی جاتی ہے،سسٹم کی کرپشن کو موجودہ حکومت نے سیاسی مخالفین کی کرپشن کا معاملہ بنا ڈالا۔ایک سوال کے جواب میں امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ جب بھی سیاستدانوں اور جمہوریت کیخلاف مہم چلائی جاتی ہے تو کرپشن کا ٹھپہ لگا دیا جاتا ہے ایوب خان، ضیاء الحق اور مشرف دور کی کرپشن کا کہیں ذکر نہیں کیا جاتا وزیر اعظم نے سسٹم کو ٹھیک کرنے کی بجائے تبادلوں پرزور دئیے رکھا سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ سسٹم میں اصلاحات نہیں ہونے دیتی،دن بدن سسٹم خراب ہو رہا ہے، گند نکل کر سامنے آ رہا ہے سسٹم میں اصلاحات لائے بغیر سب ایسے ہی رہے گا۔ پروگرام کے آخر میں امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ اکیلا نواز شریف باہر گیا، باقی سب تو ملک میں ہیں اب حکومت کیوں کرپشن نہیں روک پا رہی؟ کابینہ سے زیادہ مشیر رکھنے والی حکومت اپنے ہی بیانیے میں پھنس گئی ہے، ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ نے حکومت کا اخلاقی دیوالیہ نکال دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں