57

مودی سرکار کا پھر انکار …. PIA کو جے پور کیلئے پرواز کی اجازت دینے سے انکار

Spread the love

نئی دہلی ( نیٹ نیوز )بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو جے پور کے لیے پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، ایئر لائن کی کل 29 جنوری کو کراچی سے جے پور کے لیے خصوصی پرواز شیڈول تھی۔ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز پی کے 6270 سے 160 پاکستانی یاتریوں کو کراچی سے

جے پور کے لیے کل صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا، پی آئی اے پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈ کرنا تھا۔ایئر لائن حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو پرواز کی اجازت دینے سے انکار بھارتی حکومت کے حکم کے تحت کیا ہے۔پاکستان ہندو کونسل (پی ایچ سی) نے پی آئی اے حکام کو دونوں ممالک کے یاتریوں کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔پی ایچ سی نے خط میں کہا ہے کہ یاتریوں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ مذہبی رواداری کے تحت دونوں ملکوں کے یاتروں کے لیے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کردار ادا کر رہے ہیں۔پاکستان ہندو کونسل کا کہنا تھا کہ یاتریوں کے لیے کراچی سے جےپور، جے پور سے آگرہ اور دہلی سے کراچی کی پروازیں چلائی جائیں۔واضح رہے گزشتہ ماہ بھی بھارتی حکومت نے پی آئی اے کو نئی دہلی کے لیے پرواز کی اجازت نہیں دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں