62

ویزر اعظم کے دورہ چین سے قبل امریکہ کی جانب سے پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر قرار

Spread the love

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، امریخی وزرات خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم عمران خان چین کا انتہائی اہم دورہ کرنے جا رہے ہیں . افغان عوام کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، کسی ملک کیلئے شرط نہیں کہ وہ تعلقات کیلئے امریکا یا چین کا انتخاب کرے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے، امریکا کے شراکت دار ممالک طالبان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ کابل میں طیاروں کی آمد و رفت ممکن بنانے کیلئے شراکت دار کام کررہے ہیں، افغانستان چھوڑنے والوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینا ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ کابل میں امریکی طیاروں کی آمد و رفت ممکن بنانے کیلئے شراکت دار کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں