50

خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن: چیئرمین کے الیکشن کے ری پول پر سپریم کورٹ کا حکم آ گیا

Spread the love

اسلام اباد ( بدلو نیوز ) سپریم کورٹ میں خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین کی نشست کے لیے الیکشن کمیشن کے دوبارہ پولنگ کے حکمکے خلاف سماعت ہوئی. سپریم کورٹ نے دوبارہ پولنگ کے حوالے سے حکم کی تمام تر تفصیلات طلب کر لیں ہیں . اس حلقے میں چیئرمین کے انتخاب میں 1 پولنگ سٹیشن ایسا تھا جہاں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا جس کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی . چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ چاہتے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کریں اور الیکشن شفاف ہونے چاہیں .

خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشنن میں چیئرمین کے الیکشن کے ری پول کے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف آج سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا دوبارہ پولنگ کا حکم درست نہیں ، کیوں پورے حلقے میں 1 پولنگ سٹیشن کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاست ہوئے. جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں