107

بڑا فیصلہ ، ججز، بیوروکریٹس اور افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز، بیوروکریٹس اور افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز، بیوروکریٹس اور فسران کےلیےخصوصی سیکٹرزمیں پلاٹس کی اسکیم سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف12 ، جی 12، ایف 14اور 15 کی اسکیم ہی غیر آئینی ، غیر قانونی اور مفاد عامہ کیخلاف ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ ریاست کی زمین اشرافیہ کیلیے نہیں صرف عوامی مفاد کیلئے ہے۔ جج، بیورکریٹس ، پبلک آفس ہولڈرز اور مفاد عامہ کیخلاف ذاتی فائدے کی پالیسی نہیں بنا سکتے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جج اور بیوروکریٹس اصل اسٹیک ہولڈر یعنی عوام کی خدمت کیلئے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی آئین کیخلاف کوئی اسکیم نہیں بنا سکتی۔ عدالت نے سیکرٹری ہاوسنگ کو دو ہفتے میں فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کابینہ اور وزیراعظم چاروں سیکٹرز سے متعلق مفاد عامہ کے تحت پالیسی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں