پشاور (بدلونیوز ) پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا میں 27 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں 27 مارچ کو الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، جسٹس ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا کہ چیف الیکشن کمشنر بلدیاتی انتخابات ماہ رمضان المبارک کے بعد کرائیں ۔
تحریری فیصلے کے مطابق صوبائی حکومت اورمحکمہ موسمیات نے الیکشن کمیشن کومراسلہ جاری کیا، رپورٹ کےباوجود الیکشن کمیشن نےکوئی فیصلہ کن اقدام نہیں اٹھایا، الیکشن کمیشن اس ضمن میں اپنےفرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ زیادہ ترپہاڑی علاقوں میں منعقدہوناہے، درخواست گزاروں کاموقف ہےسردموسم میں ووٹرزکانکلناممکن نہیں ، برف والےعلاقوں میں الیکشن عملےکوبھی مشکلات درپیش ہوں گی۔۔ واضح رہے کہ کوہستان اور ناران کے عمائدین نے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی ۔
98