56

وزیراعظم رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کریں گے

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) دورہ چین کے بعد وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کاتاریخی دورہ کریں گے۔ عمران خان23سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے. روس کا دورہ فروری کے آخر میں کیا جائےگا اور دورے سے متعلق حتمی شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔ دورہ میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے۔ وزیراعظم روس کا دوطرفہ دورہ کرنے والے 23سال میں پہلے وزیراعظم ہونگے، وزیراعظم عمران خان دورہ روس، روسی صدر پیوتن کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی انکے ہمراہ جائے گا، دورہ روس فروری کے آخر میں کیا جائے گا، دورہ سے متعلق حتمی شیڈیولنگ کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم دورہ روس میں دوطرفہ تعلقات، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف اہم امور پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے 2011 میں روس کا دوطرفہ دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں