بھارت ( ویب ڈیسک ) اُتر پردیش میں الیکشن کی گھمسان کی جنگ کے دوران کرناٹک میں کالج کی بُرقعہ پوش مسلم لڑکیوں کے داخلے پہ پابندی کے خلاف احتجاج جاری۔
فرقہ وارئیت مزید بڑھنے کا خطرہ۔ سیاسی مبصرین کے خیال میں ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی اسے مذ ہبی تفریق بڑھانے کیلئے استعمال کررہی ہے جبکہ اس سے مسلم بنیاد پرستوں کی عورتوں کو محکوم رکھنے کے دقیانوسی ایجنڈے کو تقوئیت ملے گی۔ ایسا اسوقت بھی ہوا تھا جب مودی حکومت نے تین طلاق کی روائیت کو خلاف قانون قرار دیا تھا تو مسلم قدامت پسند اسکے خلاف میدان میں اُتر آئے تھے۔ دونوں صورتوں میں فرقہ ورانہ نفرت کو ہو ا ملی تھی۔
79