63

مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں ٹوئٹ ، بھارت نے جنوبی کوریا کے سفیر کو طلب کرلیا

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی کورین کار ساز کمپنی کی مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں پوسٹ کے معاملے پر بھارت نے جنوبی کوریا کے سفیر کو طلب کرلیا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا سفیر کو بھارت نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔یاد رہے کہ جنوبی کورین

کمپنیوں ہنڈائی اورکِیا نے پاکستان سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں پوسٹ کی تھیں۔بعد ازاں جنوبی کورین کمپنی کی پوسٹ پر بھارت میں احتجاج پر ہنڈائی کمپنی نے معذرت بھی کر لی ہے۔واضح رہے کہ 5 فروری کو ’’ہنڈائی پاکستان آفیشل‘‘ کے نام سے ایک ہینڈل نے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں کشمیر میں لوگوں کی ’’قربانیوں کو یاد رکھنے‘‘کا کہا گیا اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ حمایت میں کھڑے ہوں کیونکہ یہ لوگ ’’آزادی کی جدوجہد‘‘جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی پوسٹ کو فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں