نئی دہلی ( نیٹ نیوز )ممتاز کشمیری صحافی فہد شاہ کی گرفتاری پر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فہد شاہ کو بھارتی انتظامیہ نے سیاسی مقاصد کے تحت گرفتار کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 2019 سے اب تک 35 صحافیوں کو جھوٹے مقدمات کا سامنا کرناپڑا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی چ نے اپنے
بیان میں مزید کہا کہ فہد شاہ کی گرفتاری بھارتی حکومت کی صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو منظر عام پر لانے والوں کو خاموش کرارہی ہے۔مناکشی گنگولی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں، خوفزدہ کرنا، دھمکیاں اور مقدمات کا اندراج معمول بن چکا ہے۔ بھارتی حکومت نےصحافیوں، سول سوسائٹی کے گروپوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اختلاف رائے کی آوازوں کو خاموش کرانے کیلئے انسداد دہشتگری قانون کا استعمال کررہا ہے۔ فہد شاہ سمیت تمام گرفتار صحافیوں، کارکنوں اور نقادوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔مناکشی گنگولی نے کہا کہ بھارت کالے قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں، سول سوسائٹی کے کارکنوں کو ہراساں کرنا بند کرے۔ مناکشی گنگولی کے مطابق فہد شاہ کو 4 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔