60

بھارت: مدھیہ پردیش میں بھی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی

Spread the love

مدھیہ پردیش ( ویب ڈیسک ) وزیرتعلیم اندر سنگھ نے کہا ہے کہ جنہوں نے حجاب پہننا ہے وہ گھروں، بازاروں میں پہنیں، اسکول میں یونیفارم ہی پہننا پڑھے گا۔ بھارت میں مسلم دشمنی اور ہندو توا کا نظریہ عروج پر پہنچ گیا ہے جس کے آئے دن مختلف نوعیت کے مظاہر سامنے آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد مدھیہ پردیش میں بھی اسکولوں میں حجاب پر پابندی لگانے کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم برائے اسکول اندرسنگھ پرمار نے اسکولوں میں حجاب پر پابندی لگانے سے متعلق بات کی ہے۔

وزیر کے اس بیان پر مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں میں سخت ناراضگی دیکھی جارہی ہے جبکہ کانگریس نے بھی اس بیان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیرتعلیم برائے اسکول اندر سنگھ پرمار نے مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسکولوں میں بچیوں کو حجاب پہن کر آنے کی اجازت ہوگی تو انہوں نے کہا کہ نہ ہی اس ملک اور نہ ہی مدھیہ پردیش میں حجاب پر پابندی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں