الیکشن کمیشن نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کی درخواست مسترد کردی الیکشن مقررہ شیڈول 31 مارچ کو ہی ہونگے۔واضح رہے کہ فدا خان سمیت 5 درخواست گزاروں نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔ مذکورہ درخواست پر پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کےفیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ یہ معاملہ خود دیکھیں اورالیکشن کرائیں۔ شیڈول کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کوہوناہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا جس کے مطابق کےپی میں بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں شیڈول کےمطابق ہوں گے. چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے درخواست کی آج صبح سماعت کی تھی اور فیصلہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔ شیڈول کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کوہوناہے۔
78