52

مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے سے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

Spread the love

اسلام آباد (بدلونیوز) سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے سے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ یاد رہے 11 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور ‏تجاوزات کے خلاف کیسز کی سماعت کے دوران مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر کے ہوٹل خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ کی سیل کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، وکیل مونال مخدوم علی خان نے کہا سی ڈی اے نے تحریری حکم سے پہلے ہی مونال کو سیل کر دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے جو کچھ ہو چکا ہے اسے فی الحال واپس نہیں کرسکتے، جس پر وکیل مونال نے کہا کہ سی ڈی اے اور مونال کا تنازع سول عدالت میں زیر التواہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نےمقدمہ زیر التواہونے کے باوجودفیصلہ سنا یا۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے سوموٹو لے کر مونال کوسیل کرنےکاحکم دیا،مونال سیل کرنےکی استدعا کسی درخواست گزارنےنہیں کی تھی۔ جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ نے مروجہ طریقہ کار سے ہٹ کر فیصلہ کیا ؟ جس پروکیل مخدوم علی خان نے بتایا شواہد ریکارڈ کئےبغیر ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نےفیصلہ جاری کیا، مونال ریسٹورنٹ تو کیس میں فریق ہی نہیں تھا۔ عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں