اسلام آباد ( ویب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔
محسن بیگ کے بیٹے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا محسن بیگ پر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کا الزام ہے۔