59

مسترد ووٹوں سے ہیرا پھیری ممکن، یہ اسی لیے ای وی ایم کے مخالف ہیں، وزیر اعظم

Spread the love

لاہور ( بدلونیوز ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو عام طریقہ کار کے ذریعے مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کر سکتا ہے اسی لیے وہ ای وی ایم کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو اس وجہ سے ای وی ایم کی مخالفت کرتا ہے کیوں کہ وہ عام طریقہ کار کے ذریعے مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کر سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 2013کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مسترد شدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا۔ مسترد شدہ ووٹوں کا مسئلہ ڈبل ا سٹیمپنگ کی وجہ سے ظاہر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں