48

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان عوام کو شبلی فراز کامشورہ

Spread the love

اسلام آباد( نیوز رپورٹ ) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان عوام کو مشورہ دیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ نے کہا ہے کہ ہمیں جہاں تک ممکن ہو کم فیول استعمال کرنا چاہیے۔ سخت وقت میں زندگی نارمل نہیں رہ

سکتی، حکومت کس کس چیز کو سبسڈائز کرے، ہماری حکومت کی ترجیح کھانے پینے کی چیزوں پر سبسڈی دینا ہے۔ پاکستان پیٹرول بناتا یا ہمارے پیٹرول کے کنوئیں ہوتے تو پھر اور بات تھی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت اس میں کوئی ٹیکسز نہیں ڈال رہی۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ سائنس کی کوشش ہے کہ بجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی تو آئل کی امپورٹ کم ہو گی، کورونا وائرس کی وباء اور مہنگائی عالمی ہیں، ہمیں اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ وزارتِ سائنس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا پروٹو ٹائپ بنایا ہے، ہمیں چیزیں امپورٹ کرنے کے بجائے سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ ہم نے ثابت کیا کہ ہم ای وی ایم بنا سکتے ہیں اور ہم نے بنائی، الیکشن کمیشن اس حوالے سے اگلے 2 ہفتوں میں ٹینڈرز پاس کر لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں