51

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کر دیا۔فیصل واوڈا کی سینیٹ میں خالی نشست پر

الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت 9مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کراسکتے ہیں ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 24 فروری تک کی جائے گی، جبکہ پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں