اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر جو چاہے عورت مارچ کرے، جو چاہے حجاب مارچ
کرے۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری مارچ کو روکنے کا کسی کو حق نہیں ۔ مذہبی جماعتوں کی خواتین مارچ کر سکتی ہیں تو دیگر خواتین کیوں نہیں کر سکتیں؟ وفاقی وزیرِ انسانی حقوق نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اپنا دن منا سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں؟