اسلام آباد(بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نےرجسٹرڈفری لانسرزکیلئےٹیکس زیروکرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے آمدن میں کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی ترقی کی وجہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہی ہے، آج ٓئی ٹی سیکٹرمیں بہت سےلوگ ارب پتی بن گئے ہیں ہم بھی ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور نوجوانوں کے لیے رکاوٹیں ہٹاکر انہیں سہولتیں فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی توآئی ٹی سیکٹراورنوجوانوں پرخاص توجہ دی ہے نوجوانوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں۔یہ اعلان انہوں نے اسلام آباد میں ای تجارت پورٹل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جن شعبوں میں پیچھےرہ گئےہیں کوشش کرینگےآگےبڑھیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی 2000 میں ایک ارب آئی ٹی ایکسپورٹ تھی، جو آج بھارت 100ارب سےبھی بڑھ گئی ہے، ہم بھی آئی ٹی کےشعبےمیں آگےبڑھ سکتےہیں اور ڈالرزکےفاصلےکوآئی ٹی شعبےکی وجہ سےپوراکرسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے آئی ٹی سیکٹرمیں پونے4ارب کی برآمدات ہوگئی پاکستان50ارب روپےکی آئی ٹی کی برآمد کر سکتاہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ بل گیٹس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے اور ان سے پاکستان میں آئی ٹی شعبےمیں تعاون کرنےکیلئےکہا ہے، بل گیٹس نے بھی مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد خوشخبری سناؤں گا۔
50