56

ٹیکس نادہندہ ہونے پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردئیے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کا 23 ارب روپے کی ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردئیے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپیلیٹ کمشنر بھی تصدیق کرچکے ہیں، ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی، لارج ٹیکس پیئرآفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت اختیار حاصل ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بینک اکاونٹس ایف بی آر کے ماتحت ادارے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی نے منجمد کئے، ایل ٹی او نے بینک اکاونٹس منجمد کرکے رپورٹ ایف بی آر کو بھجوادی ہے، جب کہ ایف بی آر نے سوئی سدرن کمپنی لمیٹڈ کے اکاؤنٹس سے 31 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹ منجمد کردیئے ہیں، کمپنی کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر منجمد کئے گئے ہیں، جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں