58

روس ،یوکرین جنگ ، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 7 روپے فی لیٹر بڑھنے کا خدشہ

Spread the love

لاہور( نیوز رپورٹ )یوکرین پر روس کےحملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافےکے سبب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں اضافے کا امکان ہے۔ پاکستان میں پیٹرول 7 روپے فی لیٹرتک بڑھنےکا خدشہ پیدا ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں تو یکم مارچ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناگزیر ہوجائے گا۔انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7 اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں