واشنگٹن (ویب نیوز ) امریکہ اور یورپی یونین نے روسی صدر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر پابندیاں عائد کردیں، روس نے تمام پابندیوں کا بالائے طاق رکھ دیا۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا روسی صدر پیوٹن اور وزیرِخارجہ سرگئی لاروف پر پابندیاں لگادی ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس پر دباؤ بڑھانے کیلئے پابندیاں نافذ کی جائیں گی، اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ یقین ہے کہ روس عالمی سطح پر تنہا ہوجائے گا۔اس کے علاوہ کینیڈا نے روس کے58اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایکسپورٹ پرمٹ کینسل کر دیئے، وزیراعظم جسٹن ٹرڈو نے کہا کہ روس عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا ہے، روس کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
امریکی حکام کے مطابق یوکرین کی آزادی کے خلاف جارحیت کی گئی، یقین ہے کہ اتحادی، شراکت دار روسی جارحیت کی مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے پیوٹن اور روسی وزیرِ خارجہ کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے، کینیڈا نے بھی دونوں رہنماؤں پر سخت پابندیاں لگا دیں۔ دوسری جانب روس نے ان پابندیوں کو مغرب کی کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کے ساتھ ایسی لائن پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے پوائنٹ آف نو ریٹرن شروع ہوتا ہے۔
55