لاہور(بدلو نیوز ) برطانوی ایئرلائن برٹش ائیر نے لاہور سے لندن فلائٹ آپریشن باقاعدہ بند کردیا، معاہدے کی مدت ختم ہونے پر آج آخری پرواز آپریٹ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے لاہور کے لیے اپنے شروع ہونے کے صرف 16 ماہ بعد آج مورخہ 28 فروری2022 سے لاہور، پاکستان سے لندن، ہیتھرو کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔ گزشتہ ماہ برٹش ائیر6جنوری پاکستانی حکام کو اآگاہ کر دیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری پرواز بی اے258 لاہور سے لندن روانہ ہوگئی۔ برٹش ائیر نے اکتوبر2020 کو لاہور سے لندن پروازوں کا آغاز کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق برٹش ائیر نے لاہور آپریشن کے لیے بوئنگ 787 طیارے استعمال کیے، برٹش ائیرویز اسلام آباد سے لندن فلائیٹ آپریشن جاری رکھے گی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ برٹش ائیر نے آپریشنل وجوہات کی بناء پر اپنا آپریشن لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔ سی اے اے کے ترجمان کے مطابق اب موسم گرما میں لاہور سے برطانیہ پروازیں نہیں جائیں گی تاہم اسلام آباد سے پروازوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کیا جائے گا۔
56