واشنگٹن (ویب نیوز ) امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن کو نہیں پتا کہ اس کہ ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ اسے اس کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ واشنگٹن میں پہلی اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پران کا کہنا تھا کہ آزادی ہمیشہ ظلم پر فتح حاصل کرے گی،6روزقبل پیوٹن نےآزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر زیلنسکی سے لے کر ہر یوکرینی کے عزم نے دنیا کومتاثر کیا، یوکرینی طلبہ سے لے کر ریٹائرڈ اساتذہ سب ہی سپاہی بنے ہوئے ہیں۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کا خیال تھا کہ مغرب اور نیٹو جواب نہیں دیں گے، پیوٹن نے سوچا کہ وہ ہمیں تقسیم کرسکتا ہے، پیوٹن غلط تھا ہم تیار تھے، ہم نے سچ کے ساتھ روس کے جھوٹ کا مقابلہ کیا۔،
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے سوچا وہ آزاد دنیا کوجھکا سکتا ہے پر پیوٹن کااندازہ غلط نکلا، پیوٹن کو اس طاقت کی دیوار کا سامنا کرنا پڑا جس کا اس نے تصور بھی نہ کیا تھا، امریکی صدر نے کہا کہ جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد یورپ میں امن واستحکام کیلئے قائم ہوا، یوکرین پر پیوٹن کا تازہ حملہ سوچا سمجھا اور بلا اشتعال ہے، پیوٹن نے بار بار سفارتی کوششوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پیوٹن کا مقابلہ کرنے کیلئے آزادی پسند اقوام کا اتحاد بنایا، ہم روس کو تکلیف پہنچا رہے ہیں، پیوٹن اب پہلے سے کہیں زیادہ دنیا میں تنہا ہے، آج آزاد دنیا روسی صدر کوجواب دہ ٹھہرا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ روس پر سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کررہے ہیں، بڑے روسی بینکوں کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے کاٹ رہے ہیں، ہم روس کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو روک رہے ہیں۔
48