کراچی (بدلو نیوز ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کی زیر صدارت گندم کی خریداری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ سندھ کی ضروریات کو پوار کرنے کیلئے رواں سال گندم کی پیداوار کا ہدف 42لاکھ ٹن رکھا گیا ہے۔ سیکریٹری خوراک سے بریفنگ کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے 5.6 ارب روپے گندم کی خریداری کیلئے آج ہی جاری کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ گندم کی خریداری کے لیے2200 روپے فی من قیمت مقرر کی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری خوراک کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ گندم کی خریداری کےلیے167 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری کا کام بھرپور طریقے سے کیا جائے، کاشت کاروں کو بروقت رقم ادا کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
49