87

شلپا نے روہت شیٹھی پر شیشے کی بوتل توڑ ڈالی

Spread the love

ممبئی(نیٹ نیوز ) بھارت کے ایک ٹیلنٹ شو میں معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے نامور فلم ہدایت کار روہت شیٹھی پر اچانک شیشے کی بوتل توڑ دی۔ بالی ووڈ اداکارہ نے کانچ کی بوتل مذاقاً فلم ساز پر توڑی۔ شلپا نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘انڈیا گوٹ ٹیلنٹ’ کے سیٹ پر شلپا شیٹھی مخاطب کرنے کے لیے روہت شیٹھی کو دو بار آواز لگاتی ہیں نہ سننے پر اداکارہ نے کیمرے میں کہا ‘اتا ماجی سٹکلی’ اور پھر فلم ساز کو بوتل دے ماری۔

اداکارہ نے روہت کے بازو پر بوتل مار کر توڑی. جس پر وہ چونک اٹھے اور پھر شلپا نے مطالبہ کیا کہ کوئی پکچر دو مجھے، یعنی کسی فلم میں کام کرنے کا موقع دو۔ بعد ازاں روہت شیٹھی نے شلپا شیٹھی کو دیکھتے ہوئے کہا پاگل ہے کیا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں