102

فواد فلم سائن کرنے کے باوجود کترینہ کیساتھ کام نہ کر سکے

Spread the love

کراچی: (بدلو نیوز) پاکستانی سپر سٹار فواد خان جو کہ سرحد پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں، نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم سائن کرنے کے باوجود بھی کام نہیں کرسکے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب سیاسی تعلقات کی بنا پر بھارتی فلم سازوں کی فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش اب تک ادھوری ہے۔ اس لیے سنجے لیلہ بھنسالی کو فلم‘پدماوت’ میں فواد خان کی جگہ شاہد کپور کو کاسٹ کرنا پڑا۔ تاہم، فلم‘بات پکّی’اور ‘مسٹر چالو’ کو بنانے کا ارادہ فلم سازوں کی جانب سے ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی فلم‘بات پکّی’ کیلئے بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کے ساتھ فواد خان کو کاسٹ کیا تھا جبکہ ہدایتکارہ ریما کگتی نے اپنی فلم‘مسٹر چالو’ کیلئے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فواد خان کو کاسٹ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی نے اداکار فواد خان کو فلم‘پدماوت’ میں مہاراجہ رتن سنگھ کے کردار کیلئے کاسٹ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں