اسلام آباد (بدلو نیوز نیوز) اسلام آباد میں ازبکستان کے قومی اور روایتی ملبوسات کی نمائش ہوئی جس میں خوبرو ماڈلز نے دلکش روایتی ملبوسات زیب تن کر کے کیٹ واک کی اور خوب داد سمیٹی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ازبکستان گئے تو نہیں لیکن خوشی ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر وہاں کی بھرپور ثقافت دیکھنے کا موقع مل گیا۔
رنگوں کا حسین امتزاج لئے ازبکستان کی ثقافت نمایاں کرتے ازبکستان کے قومی اور روایتی ملبوسات اتلس، ادریس اور سوزینہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، خوبرو ماڈلز نے ملبوسات زیب تن کیے کیٹ واک کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ ملبوسات میں جدت کیساتھ پاکستانی ثقافت کی جھلک بھی نظر آئی جسے شہریوں نے سراہا۔
99