56

اے پی ایس حملے میں بچ جانےوالے احمد نوازآکسفورڈ یونین کےصدرمنتخب

Spread the love

لندن (ویب نیوز ) آرمی پبلک اسکول پرحملے میں بچ جانے والے احمد نوازبرطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدرمنتخب ہوگئے۔احمد نوازکا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتےہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیربھٹوبھی آکسفورڈیونیورسٹی کی طلبا یونین کی صدررہ چکی ہیں۔

احمد نوازکا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتےہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ احمد نوازنے اسے اپنی زندگی کا تاریخی اوریادگارلمحہ قراردیتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونین دنیا کے بڑے اورتاریخی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔احمد نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے اس سفرمیں میرا ساتھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں