299

سعودی ائیر لائن کی ٹکٹ کٹواؤ 4 دن کا ویزہ مفت پاؤ۔

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق نیوز ) سعودی عرب ایک نیا پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے تحت پروازوں کے ٹکٹ خریدنے پر ویزے دیئے جائیں گے۔ سعودیہ ایئرلائن ایک ایسی سروس متعارف کروا رہی ہے جو ایئر لائن کے ٹکٹ والے مسافروں کو مملکت سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت دے گی۔ قیام زیادہ سے زیادہ چار دن (یا 96 گھنٹے) تک رہے گا۔ پروگرام کی سب سے دلچسپ خصوصیت یہ ہے کہ مسافر اس وقت کو سعودی عرب میں عمرہ کرنے کے لیے استعمال کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں