118

پاکستانی شہری عامر را کا نشانہ بن گیا

Spread the love

لاہور ( آواز خلق ) 2013 میں کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر حملہ کرنے والا ملزم عامر تانبا کو گھر میں قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ گنگا اسٹیریٹ میں نامعلوم ملزمان نے عامر تانبا کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے عامر تانبا شدید زخمی ہوگیا، عامر کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔ واضح رہے کچھ دن پہلے بھارتی وزیر دفاع نے اعتراف کیا تھا کہ را پاکستان میں 20 پاکستانی شہریوں کو قتل کر چکی ہے اور مزید افراد کو نشانہ بناۓ گی۔ اس پر پاکستان کی حکومت اور فوج کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں