76

عوامی بغاوت انڈونیشیا میں انقلاب کی دستک

Spread the love

جکارتہ ( آواز خلق ) جنوب مشرقی ایشیا میں واقع جمہوریہ انڈونیشیا میں نئے متعارف کروائے گئے انتخابی قوانین کے خلاف پچھلے ایک ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہروں کے شدت اختیار کر لیا اور عوام پارلیمنٹ کی عمارت تک پہنچ گئے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی پارلیمانی اتحادی جماعتوں کی طرف سے پیش کی گئی انتخابی قوانین میں ترامیم کے خلاف پچھلے ایک ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے اور عوام نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور حکومت میں ان کے ساتھ اتحاد میں شامل پارلیمانی پارٹیوں نے انتخابی قوانین میں ترامیم تجویز کی تھیں جس کے خلاف عوامی مظاہروں نے شدت اختیار کر لی اور پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر پہنچ گئے۔ احتجاجی مظاہرین کے باعث پارلیمنٹ کا کورم پورا نہ ہو سکا اور انتخابی قوانین میں مجوزہ ترامیم پر بحث بھی نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں