59

ویزہ دینے سے انکار کھیل بھی تعسب کا شکار

Spread the love

اسلام آباد ( آواز خلق ) پاکستانی اسٹار باکسر محمد وسیم کو ڈنمارک نے ویزہ دینے سے انکار کردیا، پروفیشنل باکسر ٹائٹل فائٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔ ڈنمارک نے ویزہ دینے سے انکار کرکے پاکستانی کے معروف باکسر محمد وسیم کے لیے بڑی مشکل کھڑی کردی ہے، قومی باکسر کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ 4 اکتوبر کو مالٹا میں شیڈول ہے، ڈنمارک کا ویزہ نہ ملنے سے محمد وسیم ٹائٹل فائٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔ محمد وسیم نے بتایا کہ میرا پاسپورٹ ڈنمارک کے سفارتخانے نے 40 دن تک پاس رکھا، ڈنمارک سفارتخانے نے ویزا درخواست مسترد کرکے پاسپورٹ واپس کردیا۔ پاکستانی باکسر نے کہا کہ بطورکھلاڑی ملک کا احترام کیا، عالمی مقابلوں میں پاکستانی پرچم بلند کیا، ویزے سے انکار کی وجہ سے عالمی اعزازات سے محروم ہونا افسوسناک ہے۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ حکومت، وزیراعظم اور آرمی چیف نوٹس لیکر ویزہ دلوانے میں مدد کریں، ورلڈ ٹائٹل فائٹ میرے لیے اہم ہے، موقع گنوانا نہیں چاہتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں