69

مودی کے جلسے میں دھماکا کرنے والوں کو سزائے موت

Spread the love

نئی دہلی ( نیٹ نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پٹنہ کے مقام پر 2013 کے جلسے میں دھماکے کرنے والے 4 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت نے دھماکے میں ملوث 9 ملزمان کو سزا سنائی۔عدالت نے دھماکے میں ملوث 4 ملزمان کو سزائے

موت، دو ملزمان کو عمر قید، دو کو دس سال قید اور ایک ملزم کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔2013 میں گاندھی میدان میں ہونے والے اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 89 سےز ائد زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں