چمن: پاک افغان باب دوستی بارڈر شہریوں اورمال بردار ٹرکوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ،گیٹ سے شہریوں اورمال بردار ٹرکوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفیرمنصور احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن بارڈر پر باب دوستی کھول دیا گیا ، چمن بارڈر پر گیٹ سے شہریوں اورمال بردار ٹرکوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے ، افغانستان سے پھلوں کے ٹرک پاکستان آناخوش آئندہے، فریقین شہریوں اورٹرکوں کی آمدورفت یقینی بنانےکےلیےکام کرتے رہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان باب دوستی بارڈر ایک ماہ بعد کھلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ باب دوستی کھلنے سےدوطرفہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور دونوں طرف کی عوام پھر آمدو رفت اورتجارت کر سکیں گے، آزادانہ نقل و حمل سے پاک افغان شہری مستفید ہوں گے۔