69

بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس کو 11 سال قیدکی سزا سنادی گئی

Spread the love

ڈھاکہ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس کو منی لانڈرنگ اور اعتماد توڑنے کے کیس میں 11 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔ بنگلادیشی عدالت نے سابق چیف جسٹس سریندرکمار سنہا کو ان کی غیر موجودگی میں سزاسنائی، سریندرکماران دنوں شمالی امریکا میں مقیم ہیں۔پراسیکیوٹر کے مطابق سنہا کو منی لانڈرنگ پر 7 سال اور اعتماد توڑنے پر 4 سال جیل میں رہنا ہوگا۔

اپوزیشن گروپ اور اتحادیوں نے سابق چیف جسٹس کے خلاف کیس کو سیاسی قرار دیا ہے، سریندر کمارنے 2017 میں ایک کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ ججوں کو برطرف نہیں کرسکتی۔اس تاریخی فیصلے کے بعد وہ ملک چھوڑ کر شمالی امریکا منتقل ہوگئے تھے، سریندر کمارنے اپنی کتاب میں اعتراف کیا تھا کہ انھیں استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔سریندرکمار سنہا بنگلادیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں