کابل ( ویب ڈیسک) پاکستان عالمی ادارہ خوراک کو افغانستان میں خوراک کی قلت کی سنگین صورتحا ل کو کم کرنے پر سپورٹ کرتا ہے۔ کیونکہ افغانستان میں یہ بحران بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ایک سروے کے مطابق افغانستان میں.8 22ملین لوگ خوراک کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔ انٹی گریٹڈ فوڈ سیکورٹی کلاسیفی کیشن فیز 4 اسسمنٹ کے مطابق افغانستان میں 8.7ملین لوگوں کی حالت انتہائی خراب ہے اگر اس بحران کے خاتمہ کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو صورتحال اور بھی ابتر ہو سکتے ہیں۔
افغانستان میں 22.8ملین لوگ غذائی قلت سے دوچار ہیں۔ عالمی ادار خوراک نے افغانستان میں اس بحران کو کم کرنے کیلئے ایمرجنسی بنیاد پر خوراک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے اس سلسلہ میں WFP نے افغانستان کو آٹا بھیجنا شروع کردیا ہے جس میں طورخم کے راستے 200ٹرکوں کے ذریعے 10ہزار میٹرک ٹن آٹا بھیجا جارہا ہے۔اس حوالہ سے عالمی ادارہ خوراک کے کنٹری ڈائریکٹر کریس کے نے کہا کہ WFP منسٹری فوڈ سیکورٹی اور کامرس کے تعاون سے افغانستان کو آٹے کی کھیپ بھیجا جارہا ہے جو خوراکی بحران سے دوچار افغانیوں کو زندگی بچانے کا ایک اہم اور بڑا سبب ہوگا۔
63