بہاولنگر (بدلو نیوز ) بہاولنگر میں نوجوان نے اپنی 16 سالہ نوجوان کزن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کے علاقے بستی صادیکا میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا جس میں لڑکی کو گن پوائنٹ پر اپنی حوس کا نشانہ بنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ متاثرہ لڑکی کا حقیقی چچا زاد ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق لڑکی کا چچا زاد ملزم ندیم بیٹی پر بری نظر رکھتا تھا اور اسی وجہ پر اسے گھر میں آنے سے منع کیا۔متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم میرا حقیقی بھتیجا اور پڑوسی ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
85