اسلام آباد ( بدلو نیوز )مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کی میک ان پاکستان پالیسی کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں، موبائل فون مینو فیکچرنگ میں پائیدار نمو دیکھنا چاہتے
ہیں۔ایک بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ رواں سال جنوری تا اکتوبر 18.87 ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال جنوری تا اکتوبر 7.93 ملین 4 جی موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے۔یہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 9.45 ملین موبائل فون درآمد کیے گئے۔