کراچی ( بدلو نیوز )وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اس ماہ 2.903 ارب ڈالر کی کل برآمدات رہیں جو گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔ مشیر نے کہا کہ نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر تھا۔