اسلام آباد( بدلو نیوز ) کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ کی ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ، اس سے قبل ڈیجیٹل پیمنٹ کیلئے 30نومبرکی ڈیڈ لائن مقررتھی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ ادائیگی کی مدت31 دسمبرتک بڑھادی اور اس حوالے سے ب 31دسمبر2021 تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا۔
ڈھائی لاکھ سے زیادہ کے اخراجات کی ادائیگی ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ کاروباری طبقے کو آن لائن بینکنگ کے ذریعےاخراجات ظاہرکرناہونگے، کاروباری طبقہ روایتی بینکاری کے ذریعے اخراجات ظاہر نہیں کرسکے گا۔ خیال رہے اس سے قبل ڈیجیٹل پیمنٹ کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈلائن مقرر تھی۔
76