75

ایف بی آر نے 40 شہروں میں غیرمنقولہ جائیدادوں کے ریٹس بڑھا دیئے

Spread the love

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ :مہتاب حیدر) ایف بی آر نے 40 شہروں میں غیرمنقولہ جائدادوں کے ریٹس بڑھا دیئے ہیں۔ کراچی میں ہر اضافی سٹوری پر 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، تاہم رئیل سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے اضافہ مسترد کردیا ہے۔۔اس سے قبل ایف بی آر نے 20 منتخب شہروں کی غیرمنقولہ

جائدادوں کی قیمتیں مقرر کررکھی تھیں تاہم اب اس تعداد کو بڑھا کر 40 کردیا گیا ہے، جب کہ شہروں کے ایریاز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں کی شرح میں اضافے کا مقصد پراپرٹی شعبے سے مزید ٹیکسز وصول کرنا ہیں۔ ایف بی آر نے جن شہروں کے قیمتوں کے ٹیبل جاری کیے ہیں ان میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، بہاول نگر، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، منڈی بہائوالدین، مانسہرہ، مردان، میرپور خاص، ملتان، ننکانہ، ناروال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیال کوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیگ سنگھ شامل ہیں۔رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن (ریکا) کے رہنما احسن ملک کہتے ہیں کہ ایف بی آر نے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر قیمتیں مقرر کی ہیں۔ قیمتوں کے ٹیبلز میں 200 سے 400 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور کسی طور بھی اسے قبول نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں